راولپنڈی( راجہ غلام قنبر چیف رپورٹر) پنجاب بھر میں کھیل اور ادبی مقابلہ جات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔جہاں نوجوان اپنی اپنی صلاحتیوں کے بل بوتے پر لوہا منوا رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں لڑکیاں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور بالخصوص ادبی مقابلوں میں میدان ما ر رہی ہیں۔ضلع راولپنڈی کے ادبی مقابلوں میں فن تقریر میں ردا جبین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ردا جبین کا تعلق گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں برائے خواتین سے ہے جبکہ ان کی رہائش موضع نندنہ جٹال یونین کونسل بشندوٹ میں ہے۔اس کامیابی پر رداجبین سے پنڈی پوسٹ نے خصوصی انٹرویو لیا جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ردا جبین نے بتایاکہ ان کو تقریر کا شوق اپنے والد کو دیکھ کر کیا میرے والد متحرم عابد جعفری مرحوم ایک معروف سیاسی و سماجی راہنما تھے جبکہ شعروشاعری سے شغف رکھتے تھے جبکہ مرحوم فی البدیع تقریر میں ماہر تھے۔ردا جبین نے بتایا کہ تحصیل کی سطح پر ان کا مقابلہ آٹھ لڑکیوں سے تھا۔تحصیل میں ان کا مو ضوع .. نوجوانوں کے مسائل ،، تھا جبکہ ضلع کی سطح پر ان کا موضوع ..انصاف قوموں کو توانا رکھتا ہے؛؛ تھا۔ردا جبین نے بتایا کہ اس سے پہلے سکول کی طرف سے ڈینگی بچا ؤ مہم کے سلسلے میں تیار کردہ پروگرام میں بطور میزبان اپنی ا ن غیرنصابی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔اور اب سکول کی طرف سے یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی اور اللہ نے گھر والوں کی دعا اور اساتذہ کی محنت سے مجھے کامیابی عطا کی۔ رداجبین نے کہا کہ قائداعظم اور ڈاکٹر قدیر خان میرے آئیڈیل ہیں جبکہ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتی ہوں۔اپنے طالب علم ساتھیوں تعلیم برائے علم نہ کہ تعلیم برائے دولت و نوکری کا پیغام اور قائداعظم کے فرمان . ایمان اتحاد اور تنظیم کو نصب العین حیات بنانے کا مشورہ دیتی ہی
267