راولپنڈی (نیٹ نیوز)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما سعد رضوی کو رہا کردیا گیاہے۔ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کچھ دیر بعد ٹی ایل پی مرکز چوک یتیم خانہ پہنچیں گےمحکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021 میں ایک ماہ کیلئے نظربندکیاگیا، انہیں ڈی سی کے حکم پر نظربندکیاگیاتھا اور نظربندی کےدوران سعدرضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا۔
117