چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی وزیر ہوا بازی جناب غلام سرور کی جانب سے چک بیلی خان میں بڑے بائی پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب کارکنوں کے ناراضگی شو کی شکل اختیار کر گئی کرنل (ر) اجمل گروپ کے لوگ تو پہلے ہی غلام سرور خان کے جلسوں میں شریک نہیں ہوتے اور اب غلام سرور خان کے اپنے گروپ کے لوگ بھی تقسیم ہو چکے ہیں جس کا اظہار اس جلسے میں کھل کر سامنے آیا ہے چک بیلی خان شہر کی بھری آبادی سے صرف آٹھ لوگ تقریب میں شریک ہوئے موضع دھندہ، ٹھلہ خورد، ٹھلہ کلاں، بینس، باہیا اور بندوٹی کے وہ لوگ بھی جو پہلے غلام سرور خان کے گروپ میں نظر آتے تھے اب بجائے اس کے کہ جلسہ میں شریک ہوتے عین جلسہ کے وقت چک بیلی خان شہر میں محفلیں سجا کر بیٹھے نظر آئے جو ان کی ناراضگی کا اعلان نظر آ رہا تھا سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد جلسہ میں موجود لوگوں کی تعداد دو سو افراد سے زیادہ نہیں تھی عوامی حلقوں کے تبصرہ میں بعض لوگ عدم شرکت کو حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف اور بعض اسے غلام سرور خان کی حلقہ کیلئے غلط پالیسی کو قرار دیتے رہے سٹیج پر مقامی بڑی شخصیات میں سے پیر آف باہیا شریف سید امجد حسین شاہ قادری نوشاہی کے علاوہ کوئی قابل قدر شخصیت نظر نہیں آئی
246