بیول ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے نواح میں واقع ایک قدیمی قصبہ ہے جسکی بنیاد 412ء میں رائے بیلانامی شخص نے رکھی اور یہ قصبہ اسی کے نام پر بیول کہلایا۔ہندو راجگان کے دور عہد میں رائے کیرہ اور رائے بیلا دو حقیقی بھائیوں کو یہاں جاگیریں عطا کی گئیں رائے کیرہ کو کلر اور رائے بیلا کو بیول میں جاگیر دی گئی رائے کیرہ نے نالہ کانسی کے کنارے کھلر کے نام سے گاؤں آباد کیا جو بعد میں کلر کہلایا جبکہ رائے بیلا نے بیول گاؤں آباد کیا سلطان محمود غزنوی نے کامیاب حملے کے بعد یہ علاقہ گکھڑ قوم کو دیدیا جنھوں نے ہندؤوں کوبیدخل کر کے یہاں قبضہ جمایا کچھ عرصہ بعد کسوال نامی قوم نے اپنے شریک بھائیوں سے ندی کنارے زبردست لڑائی لڑی اور شکست کھاکر اندرمیریورچلے گئے چنانچہ رئیس نے یہ گاوں پیرزادوں کو جاگیر میں عطا کردیا پیرزادوں نے قوم اعوان گنگال کو یہاں آباد کیا پھر کافی عرصہ بعد کسوالوں نے اپنی قدیمی وارثت پر دعویٰ کرتے ہوئے گنگال قوم سے جنگ کی جس کے نتیجے میں اللہ دادخان ولد داتا خان گنگال مارا گیا تاہم کسوال قوم کو یہاں سے بزور طاقت نکال دیا گیا۔ اللہ داد خان کا مزار اسی گاؤں میں ہے۔
250