بیول (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بیول کے علاقہ بابا شہید چوک میں ڈکیتی کی واردات، ڈکیت گینگ تھانہ کلرسیداں کی کی حدود سے گرفتار کر لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات بابا شہید چوک میرا شمس کے قریب سیٹھ عابد نامی تاجر کی دوکان پر ہوئی جس کے ڈکیت گینگ کے چار افراد ٹیوٹا ایکسل آئی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے میرا شمس کے رہائشی لڑکوں نے گاڑی کا پیچھا کیا اور پنجاب بنک کلرسیداں کے قریب گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئے اسی اثناء میں گینگ میں شامل دو افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب جبکہ دو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تھانہ کلرسیداں منتقل کر دیا گیا ملزمان کا تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے
558