بیول: اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے بیول کا دورہ کیا، جہاں PERA فورس کے ہمراہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کریں۔ دکانداروں کو واضح وارننگ دی گئی کہ مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے