اسلام آباد(فیصل عرفان)بھنگالی گوجر والے چوہدری عبدالرشید کے داماد۔کرنل ریٹاٸرسہیل رشید اور کامران رشید کے بہنوٸ میجر ریٹاٸر امتیازاحمد آف چک چکوڑہ کو گذشتہ روزایوان صدر میں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب سے مکینیکل انجینٸرنگ میں خدمات کے عوض تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔میجر ر امتیازاحمد آج کل فوج سے ریٹاٸرمنٹ کے بعد پی ایم اوٹیکسلا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف صوبوں سے 31افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
285