293

بھاٹہ کے رہائشی سب انسپکٹر شاہ زیب کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گاؤں بھاٹہ کے لیے ایک اور اعزازراولپنڈی پولیس کے 69سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی پانے پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں آر پی او راولپنڈی عمران احمر اورسی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے،69ترقی یاب افسران میں سے سب انسپکٹرمحمد شاہ زیب کا تعلق گاوں بھاٹہ سے ہے۔ آر پی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہناتھاکہ ا نسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے سے آپ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اورلگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریو ں کی خدمت کے لیے بروئے کارلائیں،ا س موقعہ پر سی پی او محمدا حسن یونس نے کہاکہ یہ رینک آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اورانصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں