43

بھارہ کہو کے جنگل سے نوجوان کی باندھی ہوئی لاش برآمد

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں واقع ڈھوک جیلانی قبرستان کے قریب جنگل سے ایک 24/25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش دو سے تین دن پرانی ہے اور مقتول کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہومی سائیڈ یونٹ اور پولیس کی دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں