118

بھارت کو بیگناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا،مریم نواز شریف

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اورا نتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسزا ورپاک فضائیہ کےبروقت رسپانس کو بھی سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی جبکہ ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسران کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کوبے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،پوری قوم پاک فوج کے افسران و سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں