140

بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی پر ایڈووکیٹ جنرل عدالت طلب

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)لاہور ہائی کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 18 اکتوبر کو طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے بلدیاتی نمائندوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے پلان کی پنجاب کابینہ سے منظوری کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی۔درخواست گزاروں کے وکلاء کے مطابق عدالتی احکامات پر بلدیاتی ادارے بحال کرنا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے لیکن حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔درخواستوں میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں