237

بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم:سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیٹ نیوز)سپریم کورٹ کا پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری .18 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار ، پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرتے ہوئے مدت پوری کرنے دی جائے,عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، صرف صوبائی حکومت کی خواہش پر بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوسکتے، آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی اور غیر آئینی ہے, سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو بلدیاتی اداروں کے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں