بلاول بھٹورواں سال سیاسی دلہا بننے کے ساتھ حقیقی دلہا بھی بن سکتے ہیں،پیشگوئی 198

بلاول بھٹورواں سال سیاسی دلہا بننے کے ساتھ حقیقی دلہا بھی بن سکتے ہیں،پیشگوئی

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)علم نجوم کی ماہر سامعہ خان نے رواں برس ہونے والے اہم واقعات سے آگاہ کردیا۔مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں سامعہ خان سے رواں برس بلاول بھٹو کی شادی کے امکان سے متعلق بھی سوال کیا گیا

۔جس پر سامعہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو جس جوپیٹر کی پوزیشن لے کر پیدا ہوئے ہیں وہ ابھی اُس پوزیشن پر ہے کہ اس برس بلاول بھٹو پر مہربان رہیں گے۔

سامعہ خان نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ رواں برس یہ ستارے بلاول بھٹو کو نواز کر نہ جائیں۔ اس لیے یہ سال بہترین موقع ہے۔ماہر نجوم نے کہا کہ بلاول کے سیاسی دلہا بننے کے ساتھ ساتھ حقیقی دلہا بننے کے امکان کافی روشن ہیں

۔انھوں نے 36 سالہ بلاول کے اہل خانہ کومشورہ دیا کہ اس مبارک وقت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں