279

بدنام زمانہ منشیات فروش ارسلان گرفتار

ملہال مغلاں (فخر محمود مرزا،نمائندہ پنڈی پوسٹ) بدنام زمانہ منشیات فروش ارسلان ولد قربان حسین آف چمار بالاخر اڑے سے لگ گیا عرصہ دراز سے مذموم سماجی جرائم میں ملوث تھا اور ہمیشہ پولیس کوجل دیکر بچ جانے میں کامیاب رہتا تھا اے ایس آئی چوہدری محمد اختر انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں نے ڈرامائی انداز میں کاروائی کرتے ہوئے عین موقع پر ایک کلو پانچ سو گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا یاد رہے کہ اس سے بیشتر ارسلان بملہ کی رہائشی خاتون کی عزت داغدار کرنے کی ناکام کوشش میں مقدمہ میں ملوث ہے عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس چوکی ملہال مغلاں کے اے ایس آئی چوہدری محمد اختر اور ملک رزاق اے ایس آئی کی اس شاندار کاروائی کو قابل تحسین و ستائش قرا دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں