باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار سمیت4 شہید

باجوڑ (آن لائن) باجوڑ میں گاڑی کے قریب دھماکا میں 4 افراد شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی ، تحصیلدار ناوگئی، پولیس صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں