لاہور(سی این پی)اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ انکوئری کمیٹی قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین سمیت 8 افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔اینٹی کرپشن نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔ انکوائری ٹیم نے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری ٹیم سول ورکس، پی سی ون، لیگل پوائنٹ آف ویو سمیت دیگر قانونی تقاضوں پر انکوائری کی جائے گی۔ انکوائری ٹیم اس میں ملوث تمام افسران کی لسٹ مرتب کرے گی۔ لسٹ کے مطابق تمام افسران کو مرحلہ وار شامل تفتیش کیا جائے گا۔ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہا کہ مکمل تحقیقات کے بعد سکینڈل کے تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق بلا تخصیص احتساب پر یقین رکھتا ہے۔
251