کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ وہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، جنرل وارڈز اور او پی ڈی میں گے۔ انہوں نے ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا اور طبی مشنری کو بھی دیکھا۔ راجہ صغیر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور دستیاب سہولیات اور ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے رویہ کے متعلق بھی دریافت کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی مسئلہ کی صورت میں وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
325