(پنڈی پوسٹ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کیلئے چین پہنچ گئے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے موقع پر چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین نہیں چاہتا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھے اور یمن و بحیرہ احمر تک پھیل جائے۔
وانگ ای نے امریکا اور ایران سے زیرِ التوا معاملات پر بامعنی مذاکرات کرنے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے اتفاقِ رائے کی بنیاد پر مذاکراتی فریم ورک بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری تنازع کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔