(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان کے معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو (8,485 میٹر) کامیابی کے ساتھ سر کر لی۔ساجد سدپارہ آج صبح 5 بجے چوٹی تک پہنچے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے کا اپنا 10واں سنگِ میل بھی مکمل کر لیا ہے۔یہ کامیابی نہ صرف ساجد سدپارہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے، اور یہ ان کی ہمت، محنت اور عزم کی روشن مثال ہے۔