185

اڈیالہ جیل میں نوجوان زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں حوالاتی ملزم کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف،04 حوالاتی ملزمان خلاف مقدمہ درج سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں بند حوالاتی سبیل ولد کرامت کے ساتھ چکی میں بند دیگر 04 حوالاتی ملزمان نے 31 دسمبر اور 01 جنوری کی درمیانی رات جنسی زیادتی کی ملزمان نےمقتول حوالاتی سبیل ولد کرامت سے ہاتھ پاؤں باندھ کر جنسی زیادتی کی۔ملزمان کا جنسی زیادتی بعد پرنے(کپڑے) سے گلہ گھونٹ کر سبیل کو قتل کرنے کا انکشاف،معاملہ سامنے آنے پر سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی اسد جاوید وڑائچ نے 04 حوالاتی ملزمان وقاص ، آصف ، نقاش ، بلال خلاف جنسی زیادتی معہ قتل دفعات تحت تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں