راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اڈیالہ جیل میں ادویات کی خریداری دوران بڑی کرپشن کا انکشاف .فارما کے مالک نے جیل خانہ جات کے بڑوں کو تحریری شکایت کر ڈالی تفصیلات کے مطابق فارما زین میڈیسن مارکیٹ ٹاون ہال ملتان کے مالک شوکت علی عامر نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے نام تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مورخہ 2020-08-27سے 2021-01-12 تک ہماری کمپنی نے 45 لاکھ 43 ہزار روپے کی ادویات اڈیالہ جیل میں قید یوں کے لیے فراہم کیں لیکن جیل سٹاف کی جانب بل کی ادائیگی میں ٹال مٹول کی گئی ماہ جون میں 34 لاکھ 23 ہزار کی ادائیگی 11 لاکھ 19 ہزار کی کٹوتی کر کے کی گئی جو غیر قانونی طریقے سے اپنے طور پہ کی گئی ہمارے پاس بلوں کا مکمل ریکارڈ اور ادویات کی تفصیلات موجود ہے ہمیں بقیہ رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
143