اوباش شخص کی گھر میں گھس کر دوشیزہ سے نازیبا حرکات

چکوال (کرائم رپورٹر) تھانہ ڈوہمن کی حدود میں اوباش شخص کے گھرمیں گھسنے اور دوشیزہ سے نازیبا حرکات کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھی جب ملزم اظہر مرزا زبردستی گھر میں داخل ہوا۔ واقعے کے دوران ملزم نے لڑکی کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر دوشیزہ کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا اور لڑکی کا موبائل فون ساتھ لے گیا۔ پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔