90

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے تیاریاں بھی تیز کر دی گئیں، پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے، حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں