184

اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے پر ختم ہو جائیگی،عمران خان

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی، مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا

،سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔

محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔عمران خان نے اپنی جماعت کی حکومت خیبر پختونخوا میں شامل اراکین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے محکموں میں بد عنوانی اور گورننس کے معاملات پر ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں