اسلام آباد میں مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے سڑکوں، گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیااسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثرہوگئیای الیون ٹو کی گلی نمبر تین میں واقع بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ کاشف یاسین فیملی کے ہمراہ بیسمنٹ میں مقیم تھا۔ بارش کا پانی بھرنے سے کاشف کی بیوی اورسات سالہ بیٹا مصطفی دم توڑ گئے۔ لابی صورتحال سے ٹریفک کی روانی متاثرجب کہ سڑکوں، گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد میں فلیش فلڈ جیسی صورتحال کو حل کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے
251