158

اسلام آباد پولیس کا کال سینٹر پر چھاپہ،غیر ملکی باشندے گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)خفیہ کال سینٹر پر چھاپہ، پردہ چاک چینی اور افغان افراد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر E-11/3 میں چھپے دو مشکوک کال سینٹر پر بالآخر قانون کی نظر پڑ گئی۔ ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں حیران کن انکشافات سامنے آئے — تین چینی شہری، تین غیر مقیم افغان، اور ایک مقامی شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کال سینٹر طویل عرصے سے جعلی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث تھا، جہاں سے مختلف ممالک میں لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ غیر مقیم افغان باشندوں کو یہاں تک پہنچانے میں سفیان نامی ایچ آر افسر کا اہم کردار رہا، جبکہ اسی ایچ آر کی ایک خاتون ساتھی، جو اس سے پہلے بھی تفتیشی ریڈار پر آ چکی ہے، ایک بار پھر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں