111

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے 62 مریض رپورٹ ہو ئے

۔محکمہ ہیلتھ کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ابتک ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 343 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی سے 40 اور،شہری علاقوں میں 22 افراد متاثر ہوئے

۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 116ہو گئی ۔اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں