اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیکرٹری داخلہ اسٹیبلیشمنٹ کمشنر اور چیف کمشنر ایک ماہ میں سروسز سٹرکچر اسامیوں کا اشہتار دیں ورنہ یہاں میٹنگ ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کت دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں پٹواریوں کے منشی کام کررہے ہیں کیا ہم بھی بندے رکھ لیں عدالت نے مزید کہا کہ 45سرکلز میں 9پٹواری ہیں اسلام آباد کے شہری ذلیل و خوار ہورہے ہیں بھرتی کیلئے ڈی سی کو موقع دے رہا ہوں حکم دیا تو سارے اندر ہوجائیں گے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریماکس دیتے ہوکہا کہ سیکرٹری داخلہ اسٹیبلیشمنٹ کمشنر اور چیف کمشنر ایک ماہ میں سروسز سٹرکچر اسامیوں کا اشہتار دیں ورنہ یہاں میٹنگ ہوگی
