اسلام آباد میں تیز رفتار کار سوار کی ٹکر سے اسکوٹی پر سوار لڑکی جاں بحق،حادثے میں ایک لڑکی زخمی۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک اسکوٹر پر سوار لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

اسلام آباد میں ایران ایونیو پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار گاڑی نے الیکٹریکل اسکوٹی کو ٹکر ماری۔

اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔ گاڑی کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایک زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دوسری زخمی ہونے والی بچی کو بھی چوٹیں آئیں ہیں تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.