155

اسلام آباد سے بارودی مواد برآمد,بم ڈسپوزل سکواڈ طلب

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران علاقہ تھانہ سنگجانی سے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد۔محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں علاقہ تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے علاقہ کو گھیر میں لیکر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کردی۔جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، تار اور خودکش جیکٹ کا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جارہا ہے۔ملزمان کی تلاش کےلیے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن جاری ہے۔ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں