133

اسلام آباد راولپنڈی میں میں پٹرول کی قلت کا خدشہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔وزارت پیٹرولیم نے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرول کی قلت سے متعلق فوری اقدام کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کےلیے فوری اقدامات کرے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے، معاملہ فوری حل نہ کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔

چیف سیکرٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راستوں کی بندش سے جڑواں شہروں اور لاہورمیں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ہورہی، راستوں کی بندش کے باعث فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں، مسئلے کے حل کےلیے جامع پلان بنایا جائے تاکہ بلاتعطل تیل سپلائی جاری رہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں