اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کا میونسپل لائبریری و فیملی پارک کا دورہ

(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گوجر خان محترمہ سیدہ زینب حسین نے ہاؤسنگ سکیم نمبر1 میں واقع میونسپل لائبریری اور فیملی پارک کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش (ریناویشن) کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تعمیراتی و بحالی کے کام کو مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں، طلباء، محققین اور خصوصاً بچوں اور خاندانوں کے لیے یہ سہولیات جلد از جلد بحال کی جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے کہا کہ عوامی مقامات، تعلیمی سہولیات اور تفریحی مقامات کی بہتری انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں جاری منصوبوں کی نگرانی مسلسل جاری رہے گی۔