اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی ستھرا پنجاب کے ورکرز سے ملاقات،50 سے زائد ملازمین کی شکایات سنیں

گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت تحصیل گوجرخان میں تعینات 1072 سینٹری ورکرز، گاڑیوں کے عملے،سپروائزرز اور دیگر متعلقہ ملازمین کی ویریفکیشن کے دوران ان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔اس موقع پر 50 سے زائد ورکرز نے اپنی شکایات اور مسائل اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیے،جن پر سیدہ زینب حسین نے تمام شکایت کنندگان کے نام خود نوٹ کیے اور ان کے مسائل توجہ سے سنے۔

انہوں نے ملازمین سے تنخواہوں کی ادائیگی، حاضری اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین نے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا میری ذمہ داری ہے۔اگر ستھرا پنجاب انتظامیہ آپ کے مسائل پر توجہ نہیں دیتی تو میرے دفتر کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ کسی بھی ملازم کو کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو وہ بلاکسی روک ٹوک براہِ راست میرے دفتر آ کر مجھ سے ملاقات کر سکتا ہے، کسی کو بھی ملاقات سے نہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینٹری ورکرز شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے جائز مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ورکرز نے اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے اپنے مسائل بیان کیے اور انہوں نے ان کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.