180

اسسٹنٹ کمشنرمری کاعوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ سمیت ملکہ کوہسار مری کے تمام سیاحتی مقامات سے عارضی تجاوزات کوختم کرنے ملکہ کوہسار مری،خوبصورتی کی بحالی اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کے احکامات پرعملدرآمدکروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مری محمدعمرمقبول نے اپنے عملے اورسول ڈیفنس اہلکاروں کے ہمراہ سیاحتی مراکز کا تفصیلی دورہ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے اہم ترین سیاحتی مرکزمال روڈ اوردیگربازاروں میں عارضی تجاوزات کو ختم کروایاانہوں نے کہاکہ کسی صورت تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی مال روڈ اہم ترین سیاحتی مرکز ہے اورملک بھر سے آنے آنے والے سیاح اس کی سیر کرکے ہی اپنے تفریحی دورے کو مکمل سمجھتے ہیں اس کو خوبصورت بنانے اور اسکی سابقہ حیثیت کو بحال کیاجائیگا اس جسکے لئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی خصوصی توجہ دے رہے ہیں اورانکوروزانہ کی رپورٹ بھی ارسال کی جارہی ہے، اے سی مری نے نجی بنکوں اوردیگرتجارتی اورنجی مراکز کا بھی معائنہ کیا اوردیواروں اوربورڈوں پر خوبصورت پینٹ کرنے کی ہدایات دیں،بعدازاں اے سی مری نے تحصیلدار/ سب رجسٹرارمری کے دفتر دورہ بھی کیا،تحصیلدار دفتر کی کارکردگی کامعائنہ اوروہاں پر موجود سائلین سے ملاقات کی انکے مسائل پوچھے اورکہاکہ عوام کی مشکلا ت ختم کرنا اورمسائل حل کرنا ہمارابنیادی فرض ہے کسی بھی پریشانی یا کام میں رکاوٹ پیش آنے پر ان سے فوری رابطہ کریں،قبل ازیں انہوں نے اے سی لان میں جنرل پبلک کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائی جس میں کثیر تعداد میں کوسائلین جن میں خواتین بھی شامل تھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیااے سی مری نے موقع پر موجود حکام سے مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے،مری کے کاروباری اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری کے تجاوزات کے خاتمے،مری کی خوبصورتی کو بحال کرنے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد پر انکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شکریہ اداکیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں