84

اسامہ ستی قتل کیس ،دو پولیس اہلکار وں کو سزائے موت تین کو عمر قید

اسلام آباد (نمائندہ پنڈ ی پوسٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباداسامہ ستی قتل کیس ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا ملزمان افتخار احمد ،سعیداحمد ،شکیل احمد اور محمد مصطفیٰ کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیاعدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں دو ملزمان کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنا دی افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی سعید احمد ،شکیل اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
یاد رہے بائیس سالہ نوجوان اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو سرینگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے قتل کردیا گیا تھا۔اسامہ ستی قتل کیس کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی پولیس کے اہلکار نامزد ہیں اور سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار راجہ فیصل یونس اسامہ ستی کیس میں مدعی کے وکیل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں