181

اساتذہ کیلئے مخصوص ڈریس کوڈ،چاروں صوبوں سے رائے طلب

اسلام آباد(نمائندہ پنڈ ی پوسٹ) حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں وفاق کی طرز پر اساتذہ کیلئے شلوار قمیض جبکہ خواتین کیلئے حجاب پہننے کو لازمی قرار دینے کیلئے چاروں صوبوں سے رائے طلب کی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے اور خواتین کے ٹائٹس وغیرہ کے پہننے پر پابندی لگادی ہے اسی قانون کو ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں لاگو کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام صوبوں سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں