اسلام آباد ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا پارلیمنٹرنز کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا ، الیکشن کمیشن نے 150 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی۔حماد اظہر ، نور الحق قادری ، فرخ حبیب ، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا ، عامرلیاقت اور صداقت عباسی بھی معطل ہوگئے ، قومی اسمبلی 36 ، سینٹ 3 ، پنجاب 69 ، سندھ 15 ، خیبر پختونخوا 21 ،بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی، رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن نےیارمحمدرندکی رکنیت معطل کرد ی معطل ارکان اسمبلی وسینیٹ اجلاسوں اور پارلیمانی کمیٹیوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان کسی بھی قانون سازی میں شریک نہیں ہوں گے۔سینٹ کے تین ارکان جن کی رکنیت معطل کی گئی مصدق ملک ، ڈاکٹر سکندر میندھرو، پرنس احمد عمر احمد زئی، قومی اسمبلی کے جن ممبران کو معطل کیا گیا ان کےنام صالح محمد ، نور الحق قادری ، فخر زمان خان ، صدارقت علی خان ، راجہ پرویز اشرف ، چوہدری فرخ الطاف ، فرخ حبیب، فیض اللّٰہ ، راجہ ریاض احمد ، غلام بی بی ، محمد حماد اظہر ، شفقت محمود ، ابراہیم خان ، رانا قاسم نون ، عالم داد لالیکا، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سید مبین احمد ، جاوید اقبال ، محمد شبیر علی ، خواجہ شیراز محمود ، سردار محمد خان لغاری ، عابد حسین بھائیو ، سردار محمد بخش مہر خان ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، عامر حسین ، محمد اسلم خان ، خالد مقبول صدیقی، خالد حسین مگسی ، جویریہ ظفر ،فوزیہ بہرام ، ظل ہما ،شاہین ناز سیف اللہ ،منورہ بی بی بلوچ ، شنیلا روتھ، جے پرکاش ، جمشید تھامس، پنجاب اسمبلی کے 69معطل ارکان کے نام راجہ صغیر احمد ، جاوید کوثر ، چوہدری عدنان ، قاسم قیوم عباسی ، عمر تنویز ، ملک نور مسعود ، شجاعت نواز، راشد چوہدری ، محمد رضوان ، سید سعید الحسن ، عادل بخش چٹھہ ، عبدالروف مغل ، قیصر اقبال، چوہدری محمد اقبال ، عرفان بشیر ، طارق تارڑ ، لیاقت علی خان، سبطین خان ، عنایت شاہانی ، محمد اجمل ، عادل پرویز، جعفر علی ، وارث عزیز ، حامد عزیز ، سونیا ، فیصل حیات ، میاں محمد آصف ، محمد عاطف ، محمد کاشف ،خرم اعجاز ، میاں جلیل احمد ، محمود الحق، شجاعت حیدر ندیم ، ملک غلام ، سرفراز حسین ،ملک محمد احمد خان ، شیخ علاوالدین ، ملک مختار احمد ، جاوید علاوالدین ،چوہدری افتخار حسین ، نوید علی ، محمد نعیم ، محمد سلمان ، نغمہ مشتاق ، زوار حسین ورائچ ، پیپر زادہ جہانگیر بھٹہ ، علی رضا ، زائد اکرام ، سمیع اللہ چوہدری ، صاحبزادہ محمد غزین عباسی ، عامر نواز خان ، آصف مجید ، ملک غلام قاسم ، اظہر عباس ، عبدالحی دستی ،زہرہ بتول ، سبطین رضا، خرم سہیل لغاری ، عون حمید، اشرف رند، سردار محی الدین کھوسہ ، اویس لغاری ، حسینہ بیگم ، انیزہ فاطمہ، صادقہ صاحبزادہ خان ، شاہینہ کریم ، صبرینہ جاوید، بسمہ چوہدری ، ہارون عمران گل، سندھ اسمبلی کے 14 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان کے نام یہ ہیں ، علی گوہر مہر ،علی نواز خان مہر ، سید مراد علی شاہ حلقہ پی ایس 34 نوشہرہ فیروز، قاضی شمس دین ،ہری رام ، مخدوم محبوب زمان، میر اللہ بخش تالپور، حسنین علی مرزا، راجہ اظہر خان ، سید فردوس شمیم نقوی، محمد یوسف سومرو، لیاقت علی عسکانی ، ڈاکٹر سیمہ ضیا، نند کمار،کے پی کے اسمبلی کے 21 ارکان کے نام ، عزیز اللہ خان ،فضل حکیم یوسف زئی ، صاحبزادہ ثنا اللہ ، لیاقت علی خان ، رنگیز احمد، ملک شوکت علی ، طفیل انجم ، محمد ظاہر شاہ ، محمد ادریس ، ارباب وسیم خان، سید محمد اشتیاق ، فضل الہیٰ ، میاں نثار گل، ظفر اعظم ، شیر اعظم خان ، حشام انعام اللّٰہ، احمد کنڈی، آغا اکرام اللہ گنڈہ پور ، سید اقبال میاں ، محمد اقبال خان، نصیر اللّٰہ خان، بلوچستان اسمبلی کے 7 معطل ارکان کےنام محمد خان ، سید سکندر علی ، سلیم احمد ، سردار یار محمد رند ، احمد نواز ، محمد عارف اور محمد اکبر شامل ہیں۔
182