190

آزادکشمیر الیکشن:تحصیل کلرسیداں میں 6 پولنگ اسٹیشنز قائم

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے چھ تعلیمی اداروں میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے پولنگ بوتھ قائم کرنے کے احکامات جاری.گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں،ڈیرہ خالصہ،دھمالی اا،بھکڑال اور چوآ‍ خالصہ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں شامل ہیں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر داؤد اختر کیانی نے سکول سربراہان کو الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 جولائی کو پولنگ کے لیے مختص اداروں میں کوئی اور سرگرمی نہیں ہو سکے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں