آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کا باباگورونانک کے جنم دن کے حوالے سے حسن ابدال کادورہ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپا کاکمشنر راولپنڈی انجینئرعامرخٹک کےہمراہ باباگورونانک کے556ویں جنم دن کی تقریبات سےقبل سیکورٹی وانتظامی امورکاجائزہ لینے کےلیےگوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کادورہ کیا۔

آر پی او اور کمشنر راولپنڈی نےگوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں سیکیورٹی وانتظامی امورکاتفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او اٹک سردارموارہن خان نےسیکیورٹی پلان،داخلی وخارجی راستوں،ٹریفک مینجمنٹ اور زائرین کےلیےفراہم کردہ سہولیات پربریفنگ دی۔

آر پی او راولپنڈی نےہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوردوارہ اور اطراف میں گشت میں اضافہ کیاجائے،زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی اور مددگار رویہ اپنایا جائے،فول پروف سیکیورٹی اور فوری رسپانس سسٹم یقینی بنایا جائے۔

تمام ادارے باہمی تعاون سے پُرامن اور محفوظ ماحول برقرار رکھیں،آر پی او نےکہا کہ پنجاب پولیس بین المذاہب ہم آہنگی،امن و بھائی چارے کے فروغ اور زائرین کے احترام کے لیے پرعزم ہے.