215

آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 11ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کا آتش بازوں، آتش بازی کا سامان فروخت اور ترسیل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم محمد افضل کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنیو الے 05ملزمان ریحان شوکت، عبداللہ، بابر علی، ادریس اور روح اللہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم محمد سرفراز جبکہ آتش بازی کرنے والے 02ملزمان ذیشان اور دانیال کو گرفتارکرلیا، ایس ایچ ا و ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم قاری گل کو گرفتا ر کرلیا جبکہ ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم سلیمان خان کوگرفتار کرلیا، پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں