راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چکری روڈ،دھمیال،گرجا روڈ،چاکرہ،غازی آباد گردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیاں خطرے کا باعث بن گئیں، گیس سلنڈر پھٹنے جیسے واقعات رونما ہونے اور متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایکشن نہ لینے اور روک تھام کے لئے اقدامات نہ کرنے پر راولپنڈی کی عوام نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنجان شہری آبادیوں میں جا بجا غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار ہے۔ جو کسی وقت کسی بھی بڑے حادثے کا موجب ہیں، جن کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی ایجنسی کو گنجان آبادی میں کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے، تا کہ کسی بڑے سانحہ سے پہلے ہی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے اور شہری آبادی میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس سلنڈر ریفلنگ پر پابندی عائد کی جائے، شہریوں کا کہنا تھا کہ غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے، متعدد قیمتی انسانی جانے ضائع ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور انہیں عوام کی جان ومال کی کوئی فکر نہیں۔
114