گوجرخان۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے احکامات پر اے ایس پی گوجرخان سید دانیال حسین کی زیر نگرانی گورنمنٹ سرور شہید کالج اور گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج سیکیورٹی کے حوالے سے فرضی سیکیورٹی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب پولیس کے افسران ۔ ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کسی بھی ایمرجینسی میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کی فرضی مشق کی۔
اس مشق کا مقصد کس بھی ایمرجنسی میں پولیس اور ریسکیو کی کارکردگی کو جانچنا تھا۔ ایس ڈی پی او سید دانیال حسین نے فرضی سیکیورٹی مشق کہ نگرانی کی اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ اس طرح کی ٹریننگ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں اس طرح کی سیکیورٹی سے متعلق فرضی مشقیں اگے بھی جاری رہیں گی