گوجرخان (نامہ نگار) کھنگریلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پٹھڑی کراس کرتے ہوئے ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت فیصل مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ، سکنہ مظفرگڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، متوفی ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرین آ گئی اور ٹکر کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.