کلرسیداں،(پنڈی پوسٹ،چوہدری جواد مجید)یونین کونسل غزن آباد کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ افتخار ملنگی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یونین کونسل غزن آباد کے صدر چوہدری ماسٹر عبدالمجید، سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ، مقامی اخبار کے ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری، بزمِ رضائے مصطفیٰ کے نمائندے، یونین کونسل لوہدرہ کے چوہدری دانیال رضا ایڈووکیٹ، راجہ شاہد محمود، ماسٹر محمد ظہیر، راجہ عبداللطیف، چوہدری محمد جاوید اقبال، راجہ عادل ربانی، شاہ باغ بازار کے معروف تاجر چوہدری عثمان مجید، ملک زید اقبال، ڈاکٹر پرویز اختر اور صحافی چوہدری جواد مجید سمیت دیگر اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
شرکاء نے راجہ افتخار ملنگی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پھول پیش کیے۔ اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ راجہ افتخار ملنگی کا عمرہ قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ خوش و خرم رکھے۔