کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) چوکپنڈوڑی کے نواح میں آراضی چوہدریاں داخلی بسنتہ کے مقام پر سابق ممبر ضلع کونسل و بزرگ سیاسی رہنما چوہدری طارق کی رہائش گاہ پر متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ ن کے صدر مصطفے مغل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مصطفے مغل کے علاؤہ دیگر اہم سیاسی افراد موجود تھے۔
شرکاء عشائیہ نے بزرگ سیاستدان چوہدری طارق سے سیاسی طور دوبارہ متحرک ہونے کا پرزور مطالبہ کیا یاد رہے کہ چند برس قبل صحت کی وجہ سے چوہدری طارق سیاسی و سماجی طور پر غیر متحرک ہوگئے تھے۔ اب صحت بہتر ہونے کیوجہ سے دوبارہ سماجی طور متحرک ہوگئے ہیں۔ چوہدری طارق کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن متحدہ امارات کے صدر مصطفے مغل کے علاؤہ سٹی صدر ن لیگ کہوٹہ ڈاکٹر عارف قریشی، سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت، سابق نائب ناظم یو سی غزن آباد سید مداح حسین شاہ،
سابق چیئرمین یو سی دکھالی حمید مغل اور آئیسکو لیبر رہنما چوہدری ابرار بھی شامل تھے ۔ علاؤہ ازیں چوہدری ساجد، چوہدری واحد قربان ، چوہدری زیاد اور چوہدری فرہاد دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چوہدری طارق مسلم لیگ نون کے طرف سے دو بار ممبر ضلع کونسل رہے جبکہ مسلم لیگ و کے زمانہ میں پانچ رکنی ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا حصہ رہے۔ چوہدری طارق بلدیاتی اور قومی انتخابی سیاست میں انتخابی مہم چلانے کے حوالہ سے اہم خصوصیات رکھتے ہیں
جن کا اعتراف مخالفین بھی کرتے ہیں۔ چوہدری طارق نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی تحرک کا فیصلہ احباب کی مشاورت سے کریں گے البتہ دوست احباب سے رابطہ برقرار اور مسلسل رہے گا ۔ اس موقع پر مصطفے مغل نے چوہدری کا پرتکلف عشائیہ اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔