اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کرپا اسلام آبادکی حدود میں ویرانے گھر میں چوری کی وردات،چور زیورات ودیگر قیمتی سامان لے اُڑے، تفصیلات کے مطابق لوتھانہ کرپا اسلام آباد کے نواحی گائوں چوچا شیخاں کا رہائشی احتشام پرویز جن کا معصوم بچہ چند دن قبل کرنٹ لگانے سے وفات پا گیا تھا جسے تدفین کیلئے آزادکشمیر لے جایا گیا ہے ،گھر خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور دیوار میں سیڑھی لگاکر گھرمیں داخل ہوئے اور گھرمیں موجود ساری زندگی کی جمع پونجی اور قیمتی زیورات لے اڑے۔ واردات کے بعد عوام علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انتظامیہ سے فوری چوروں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کامطالبہ کیا ہے، اطلاع پر پولیس فرانزک سی آئی اے ٹیم موقع پر پہنچ گئی جائے وقوعہ کاجائزہ لیتے ہوئے شواہد جمع کئے تفتیش بھی شروع کردی گئی ،سی آئی اے ٹیم کا کہنا کہ جلد تفتیش مکمل کرکے حقائق سے آگاہ کرینگے۔
اہم خبریں
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.
کراچی کیلئے سڑکوں اورفلائی اورز نیاجال اربوں کا ترقیاتی بجٹ منظور
مینگو ڈپلومیسی ،پاکستان کا76ممالک کے سر براہان کو 34ٹن آم تحفے میں دینے کا فیصلہ
وزیر مملکت داخلہ کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ۔