کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوکپنڈوڑی کے نواحی موضع نندنہ جٹال میں ایک ہی دن میں دو خواتیڼ وفات پاگئیں۔ موہڑہ حیال میں چوہدری افضال کی بیٹی، چوہدری عبدالجبار، تاجر چوکپنڈوڑی چوہدری افتخار اور چوہدری ابرار کی بھتیجی وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی گئی۔نماز جناذہ میں چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری، سینیئر صحافی سردار بشارت، پریس کلب چوکپنڈوڑی کے راجہ غلام قنبر، راجہ راشد سلطان اور عاطف مبین جنجوعہ بھی شریک تھے۔ جبکہ دوسری فوتگی بابا شہید کے پاس صوبیدار عارف کی زوجہ، حافظ ہارون دکاندار چوکپنڈوڑی اور محمد فیصل (سعودیہ) کی والدہ وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ انکے فرزند حافظ ہارون نے پڑھائی۔ دونوں جنازوں میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعائے مغفرت کی