کلرسیداں (یاسر ملک) چوآ خالصہ کا نوجوان میرپور میں حادثے کا شکار،جاں بحق۔کلرسیداں کے نواحی علاقے چوآ خالصہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ چوہدری زبیر گجر سڑک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم میرپور آزاد کشمیر میں اپنے برادر نسبتی کے ریت بجری کے کارخانے پر منشی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پیر کے روز وہ کسی ضروری کام کے سلسلے میں بازار گئے جہاں سڑک پار کرتے ہوئے ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر میرپور ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ پیر کی شب ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں چوآ خالصہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
