(پنڈی پوسٹ نیوز)وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے، حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، اسی لیے وزیراعظم نے فیول ریلیف سکیم میں سب سے پہلے غریب طبقے کو ریلیف دینے کو ترجیح دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ امریکا اور ایران کی جنگ کے باعث ہوا، حکومت نے معیشت کی استطاعت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، ملکی معیشت اس سے زیادہ ریلیف کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہاڑی دار طبقے کو 100 روپے کے ریلیف سے کچھ سہولت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اِس وقت پٹرول پر 80 روپے لیوی اور 5 روپے کاربن ٹیکس ہے، تاہم عوام کو پٹرول پر لیوی ٹیکس سے زیادہ 100 روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں امن کے لیے کوششیں کر رہی ہے، آج پاکستان کومصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے ضامن کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جنگ کے شعلے تھمنے سے دنیا کے غریب لوگوں پر بھی بوجھ کم ہوگا۔