پٹرول کی غیر قانونی ترسیل ناکام، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) کھلے عام پٹرول لے جانے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج چوہدری عامر علی نے دورانِ گشت ایک موٹر سائیکل نمبر C-4336 کو رکنے کا اشارہ کیا جو چوکپنڈوری سے کلر سیداں کی جانب آ رہی تھی۔

اشارہ ملنے پر موٹر سائیکل سوار نے رفتار تیز کر دی تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے روک لیا۔دریافت پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام مجتبیٰ حسین شاہ سکنہ مری بتایا۔

موٹر سائیکل پر لوڈ دو پلاسٹک کینوں کی تلاشی لینے پر ہر کین میں 35، 35 لیٹر پٹرول پایا گیا۔ ملزم پٹرول لے جانے کے حوالے سے کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.